ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرادآباد میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک ، دو دیگرزخمی

مرادآباد میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک ، دو دیگرزخمی

Sat, 28 Apr 2018 11:17:33    S.O. News Service

مرادآباد،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اترپردیش کے مراد آباد کے مڑھاپانڈے تھانہ علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں کار پر سوار چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مڑھاپانڈے علاقے میں دلپت پور کے پاس رجھیڈا پل پر رات ڈھائی بجے رام پور کی طرف جا رہی تیز رفتار کار گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کار میں سوار چھ افراد میں سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو افراد نے بعد میں دم توڑ دیا۔ حادثے میں دو زخمی بھی ہو گئے۔جائے حادثہ سے واپس آئے تھانہ انچارج انسپکٹر شارق خان نے بتایا کہ کار پر سوار دہلی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ان کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ حادثے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔ زخمی دو افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔


Share: